• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم القدس کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد، خواتین اور بچوں کی بھی شرکت

سکھر+سوبھو ڈیرو+ڈگری(بیورو رپورٹ+نامہ نگاران)  یوم  القدس کے موقع پر  مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں  نے  بھی شرکت کی۔ریلیوں کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی  آزادی اور اسرائیل و امریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، شیعہ رابطہ کونسل،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ آرگنائزیشن ، ولی العصر آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن ضلع سکھر سمیت شیعہ تنظیموں کی جانب سے جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی، ضلعی صدر مولانا امداد حسین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ حیدری مسجد پرانا سکھر سے نکالی گئی ریلی کی قیادت مولانا علی بخش سجادی ، علامہ سید محمد مٹھل شاہ ، ایم ڈبلیو ایم کے چوہدری محمد اظہرحسن ودیگر نے کی، ریلیوں میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی آزادی، اسرائیل اور امریکا سمیت اسلام دشمن قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے اور مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد سکھر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، ایک لاکھ 24ہزار انبیاء کے قبلہ بیت المقدس پر اسرائیل نے  قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطین میں مسلمانوں پر تشدد، جارحیت، بربریت، اور ظلم وستم کے پھاڑ ڈھائے جارہے ہیں، ہم اس دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سوبھو ڈیرو جامع مسجد امام صادق ،علامہ سید محسن علی نقوی، سید حسین نقوی مولانا ساجد علی مہدوی کی قیادت میں سیکڑوں مومنین نے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ اس موقع پر ریلی کے  شرکا نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے بعد میں انھوں نے فلسطین کے مسلمانوں اور یمن کے مسلمانوں کے قتل عام  مذمت کی۔ ڈگریمیں شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم پرویز نقوی کی قیادت میں نادر علی چوک مرکزی امام بارگاہ سے یوم القدس کے سلسلے میں ریلی نکا لی گئی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی محمدی چوک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے ڈاکٹر اسلم پرویز،مولانا عطات حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کے اعلان پر یوم القدس منایا جارہا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ہمارا قبلہ اول بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل فلسطین میں کھلم کھلا دہشتگردی کرکے فلسطینی عوام کا بے گناہ خون بہا رہا ہے۔۔دریں اثنا  شعیہ علما کونسل جھڈو کے تحت جمعۃ الوداع کو یوم القد س کے طور پر منایا گیا اور  ریلی نکالی گئی۔ جیکب آباد۔ یوم القدس کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ سے شیعہ تنظیموں کی جانب سے ایک ریلی سید فضل عباس ودیگر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوراسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی پہنچے جہاں دھرنادیاگیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ٹنڈوباگو بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے اور  مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد  ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نےپریس کلب کے سامنے دہرنا دیا اس موقع پر مولانا سدھیر حسین لغاری  اور دیگر نے خطاب کیا۔ عمرکوٹ مرکزی امام بارگاہ ابوطالب پانچ پیر سے ایک بڑا جلوس علامہ ارشاد علی رند اور سید اشتیاق حسین شاہ کی قیادت میں نکالا گیا ۔جس سے علامہ ارشاد علی رند دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے فسلطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تلہار قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس کے موقع پر تلہار کی مرکزی امام بارگاہ سے شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب تلہار پہنچی جہاں  مقررین نے خطاب کیا۔نوابشاہ شیعہ علماء کونسل،جے ایس او،جعفریہ یوتھ اور مجلس وحدت المسلمین ضلع نوابشاہ کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئیں نوابشاہ پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں اس موقع پر مولانا کفایت کریمی،محمد حسین چانڈیو،مولانا عالم مری،سید ملازم شاہ،ایم ڈبلیو ایم کے صدر الدین زرداری،مولانا قطب مہدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہمارا حق ہے۔ ٹھٹھہ یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیلی تسلط اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں مرکزی ریلی مجلس وحدت المسلمین اور اصغریہ آرگنائزیشن کے زہر اہتمام حسینی مسجد سے نکالی گئی جو شاہی بازار سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ کے ذریعہ پریس کلب پہنچی، مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور دھرنا دیا اس موقع پر شرکاء سے سید اسداللہ شاہ، عبدالحسین شاہ اور کامران سومرو  نے خطاب کیا۔

تازہ ترین