• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص : 30سے زائد مقامات پرنماز عید کے اجتماعات ہونگے

میر پورخاص(نامہ نگار) شہرمیں 30سے زائد   مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات ہو نگے،نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ کھار پاڑہ میں  ہو گا،عید گاہ کمیٹی کے چیئر مین حاجی فقیر محمد اے آر میمن کے مطابق نماز عید صبح سوا آٹھ بجے ادا کی جائے گی  جبکہ حمیدپورہ کالونی گراؤنڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر2، چاندنی چوک، عیدگاہ،پاک کالونی گراؤنڈ ریلوے گراؤنڈ،فیضان مدینہ العطار ٹاؤن،جامع مسجد،مسجد ہدیٰ سیٹلا ئٹ ٹاؤن،مسجد نمرہ  ،نگینہ مسجد،عمر فاروق مسجد، مرکزی جامع مسجد اہلحدیث، حیدری مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن،مسجد درگاہ مکھن شاہ اور دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتما عات ہو نگے،دریں  اثناء  ایم کیو ایم  (پاکستان )رابطہ کمیٹی حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے ایم کیو ایم ضلعی کمیٹی کے اراکین  اوربلدیہ میرپورخاص کے چئیرمین فاروق جمیل درانی ،وائس چئیرمین فرید احمد خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور عیدگاہوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی  اور دیگر صورت حال کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین