• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہتا اور سیال مائنر میں پانی کی شدید قلت، آبادگاروں کا احتجاجی مظاہرہ

ہنگورجہ (نامہ نگار) سہتا مائنر ، سیال مائنر کی ٹیل میں پانی کی شدید قلت کے خلاف سندھ آبادگار اتحاد کے رہنما کامریڈ لونگ خان حطار ، منیر احمد سہتو ، پرویز احمد سہتو ، عطا محمد سہتو ، دلدار مری ، ارشد آرائیں اور دیگر  نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سہتا مائنر اور سیال مائنر کی ٹیل میں پانی کی قلت کی وجہ سے ریت اڑ رہی ہے  جس کی وجہ سے جو ، کپاس ، گنے اور دیگر  فصلیں سوکھ رہیں ہیں۔انہوں نے  الزام  لگایہ کہ محکمہ آبپاشی  کا عملہ  رشوت کے عوض پانی فروخت کر رہاہے جس کی وجہ سے ٹیل میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر آبپاشی ، سیکریٹری آبپاشی اور چیف انجینئر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ سہتا اور سیال مائنر کی ٹیل میں پانی پہنچایا جائے۔ بصورت دیگر عید کے بعد چیف آفس سکھر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین