• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کو آصف زرداری او ر بلاول کی قیادت پر فخر ہے،فیاض بٹ

میہڑ (نامہ نگار) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور رورل ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر  فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو آصف علی زرداری او ر بلاول بھٹو زردار ی کی قیادت پر فخر ہے۔ پی پی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔پی پی غریبوں کی عوامی  پارٹی ہے۔لوگ اپنی پارٹیاں چھوڑ کر روزانہ پی پی میں شامل ہو رہے ہیں  جس وجہ سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی  مختلف ترقیاتی اسکیموں کی تقریبات سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے کہاکہ2018 کے عام انتخابات میں بھی پی پی کامیاب ہوگی۔  وفاق بجلی کے مسئلے میں سندھ سے زیادتی کر رہا ہے ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی میہڑ  کے چیئرمین ریاض علی مہیسر ،وائس چیئر مین عبدالحلیم بروہی  ،عبدالغفار ایری،  پی پی رہنما علی بخش کھوسو ،ریاض چانڈیو،قادر چانڈیو ،مظہر علی بٹ  اور دیگر بھی موجود تھے۔   

تازہ ترین