• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی ہے،مسرت رفیق مہیسر

میہڑ(نامہ نگار ) پیپلزپارٹی کی ایم این اے مسرت رفیق مہیسر نے کہا ہے کہ آصف علی  زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ پی پی ملک کی بڑی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے۔ پی پی نے سندھ  میں  ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور نوجوانوں کو روزگار دیا ہے۔  عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں  ان خیالت کا اظہارانہوں نے گذشتہ  روز  میہڑ کے قریب گاؤں گاہی مہیسر میں پی پی کے رہنما محمود خان مہیسر کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ مسرت رفیق مہیسرنے کہا کہ2018 کی عام انتخابات میں بھی پی پی ملک میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

تازہ ترین