• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:الخدمت کے تحت 25 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

ڈگری (نامہ نگار ) الخدمت فاونڈیشن جھڈو کے تحت 25 ضرورت مند خاندانوں میں 60ہزار روپے کا راشن تقسیم کیا گیا ۔جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کے امیر محمد عمر خان ضلع میرپورخاص کے نائب امیر ڈاکٹر شمشاد علی خان تعلقہ جھڈو کے امیر حافظ عبدالرحمان اور الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آرائیں نے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادار افراد میں عید راشن تقسیم کرکے ان کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

تازہ ترین