• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: لنک روڈ پر ڈہلو برادری کا حملہ ،ایک شخص زخمی

مورو(نامہ نگار) شہر کے دادو مورو لنک روڈ پر جائیداد کے معاملے پر ڈہلو برادری کے چار افراد نے حملہ کر کے اسماعیل ڈہلو کو زخمی کر دیا جس کو تعلقہ اسپتال مورو داخل کر دیا گیا ہے۔ حملہ کرنے والے ملزمان  دکان میں رکھا ہوا سامان نقدی اور دکان کے کاغذات لے کر فرار ہو گئے جس کی این سی داخل کرا دی گئی ہے اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔دریں اثنا  گاؤں بھونگر ماچھی کے قریب دو روز قبل مری برادری کی جانب سے لغاری برادری کے  منظور احمد اور ان کے دوست سلیمان لغاری کے قتل کا مقدمہ گچیرو تھانے پر ایاز لغاری کی جانب سے 8 افراد پر  درج کرا دیا گی ہے جس میں غلام مصطفٰیٰ مری، جنگو مری، لیاقت مری، علی محمد مری، میر عرف چاکر مری اور تین نامعلوم سمیت شامل ہیں۔ جب کہ پولیس  بعض لوگوں کو حراست میں لے کر تفشیش کر رہی ہے، دوری طرف گاؤں احمدانی لغاری کے قتل کئے گئے  منظور احمد لغاری اور سلیمان لغاری کے پسماندگان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین