• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور، ایک کروڑ 69 لاکھ 2000 روپے کے واجبات، عدم ادائیگی پر 30 دیہات کی بجلی منقطع

شہدادپور(نامہ نگار) حیسکو چیف اسد اللہ خان کی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف جار ی آپریشن میں شہدادپور سب ڈویژن 2کے ایس ڈی او بن یامین راجپوت اور ایل ایس محمد ایوب خاصیخلی نے عملے کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے ایک کروڑ 69لاکھ 2000ہزار روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر 30دیہات جن میں گوٹھ بھاجھی، شجاع جکھر اک، بکھیو مانک تھیم، پلیو تھیم، خیرو کلوئی، صالح آباد اور بگٹی گوٹھ شامل ہیں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔ ایس ڈی او بنیامین نے بتایا کہ مذکورہ دیہات کے نہ دہندگان پر عرصہ دراز سے بجلی کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپوں کے واجبات تھے لیکن بااثر شخصیات کی پشت پناہی سے ان دیہات کے صارفین حیسکو کے واجبات ادا نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جا رہا ہے چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

تازہ ترین