• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب :قومی دھا رے میں شامل ہونیوالے بلوچ بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

حب ( نامہ نگار) ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام حب میں پچیس سے زائد ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں نقد عید ی تقسیم کی گئی۔ ڈی سی لسبیلہ اور آواران ملائیشیا کے کمانڈنٹ اور ایف سی حب کے کمانڈنٹ سمیت ڈی پی او لسبیلہ اور مقامی انتظامیہ، سرکاری افسران، سوشل سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعدا د نے تقریب میں شرکت کی ۔تفصیلا ت کے مطابق ہتھیار لیکر بلوچستان کے پہاڑوں میں حکومت کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے فراریوں کی بڑی تعداد نے حکومت بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے جن میں سے پچیس سے زائد فراریوں میں گزشتہ روز لیڈا آڈیٹو ریم میں ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر مجیب الرحمن قمبرانی ،آواران ملائیشیا کے کمانڈنٹ کرنل جیند اکبر اور ایف سی حب کے کرنل اظہر محمود نے قومی دھا رے میں شامل ہونے والے فراریو ں میں دوسری قسط کی نقد رقوم عیدی کے طور پر تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مند وخیل اوراسسٹنٹ کمشنر حب نعیم گچکی نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں نجی اسکول کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین کی داد حاصل کی۔ایف سی آواران ملائیشیا  کے کمانڈنٹ کرنل جنید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ایک آزاد ملک میں آزادی سے اپنی زندگی گزاررہے ہیں یہ بڑے کرم کی بات ہے کہ 27ویں کی شب تھی اور پاکستان بھی رمضان المبار ک کی 27ویں تاریخ کو آزاد ہوا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج قومی دھا رے میں شامل ہونے والے ناراض بلوچ بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس ملک کی ترقی کیلئے متحد اور منظم ہو کر جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان کے چھوٹے سے شہر حب میں ستر ہزار سے زائد افراد کارخانوں ہونے کی وجہ سے برسرروزگار ہیں۔ تقریب میں لیڈا کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مہتاب احمد سمیت ایکسیئن میر محمد انور مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین