• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

عمرکوٹ (نامہ نگار )ضلع عمرکوٹ میں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اقدامات کرنے ہونگے ، دور دراز کے علاقوں کے اسکولوں کو مزید فعال کرنے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان بنانے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے تعلیمی بہتری کے لئے ضلع سطح پر بنائی گئی ڈی آر او سی کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی عمرکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ تعلیم کی بہتری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا ہرماہ اجلاس بلایا جائے اور ضلع میں مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا جائے اس کی مکمل رپوٹ ہر ماہ دی جائے انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع عمرکوٹ کا دورہ کرکے زبوں حال اسکولوں کی بلڈنگس کی نشاندہی کریں۔

تازہ ترین