• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسٹن میراتھن دھماکے پر مبنی فلم’اسٹرونگر‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) اپریل 2013میں بوسٹن میراتھن میں ہونیوالے دھماکے میں معذور ہونیوالے نوجوان پر مبنی ہولی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم’اسٹرونگر‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ڈیوڈ گورڈن گرین کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں چلنے کی قوت سے محروم نوجوان کا کردار اداکار جیک گیلن ہال نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیٹیانا میسلنے، کلینسی براؤن اورمرنڈا رچرڈ سن سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔اپریل 2013میں بوسٹن میں ہونیوالی میراتھن میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جس میں دہشت گردی کے واقعے میں یہ نوجوان اپنی دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا اور معذوری سے دوچار ہو گیا۔تکلیف اور شدید ذہنی دباؤ کے باعث نوجوان ٹراما میں چلا جاتا ہے جہاں اس کی دوست اس کی پل پل مدد کرتے ہوئے اسے اس کیفیت سے نکالنے کی کوشش کرتی ہے۔ٹریجڈی اور ڈرامے سے بھرپوریہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 22ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین