• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی واقعے پر مبنی فلم’مارشل‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور ہولی وڈ بائیو گرافیکل فلم مارشل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کررہا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،جوش گیڈ، کیٹ ہڈسن،ڈین اسٹیونس، اسٹرلنگ کے براؤن اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین