• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم’سمپل کری ایچر‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہولی وڈ تھرلرسائنس فکشن فلم سمپل کری ایچر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اینڈریو فنیگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کا شکار ہوجاتی ہے تاہم اس کا باپ مختلف سائنسی طریقوں کا استعمال کرکے اسے زندگی کی طرف واپس لے آتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں رسل ہاکنسن،کرولانی سینڈ برگ،ڈی اینجیلو مڈیلی،رچ مورس،ٹونی ڈوپ اور ویلے ڈالٹن سمیت دیگر اداکارشامل ہیں۔بروک فنیگن کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 28جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین