• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی کینیڈی کی پینٹنگ اور گھڑی نیلامی کیلئے پیش

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) ساٹھ کی دہائی میں اپنی مسحور کن شخصیت سے دنیا بھر کو متاثر کرنیوالی سابق امریکی خاتونِ اول جیکی کینیڈی کی گھڑی نیلامی کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔نیویارک کے کرسٹی نیلام گھر میں رکھی گئی یہ گھڑی کارٹیئر برانڈ کی ہے جس کا بیلٹ سیاہ اور ڈائل سنہرے رنگ کا ہے جو ان کی شخصیت کا ترجمان ہے ۔ اس کے علاوہ جیکی کی پینٹ کی ہوئی پینٹنگ بھی نیلام گھر میں رکھی گئی ہے جو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ کہ سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کی صدارت کے دور میں ان کی اہلیہ جیکولین کینیڈی فیشن آئیکون تصور کی جاتی تھیں جن کا اپنایا ہوا ہر انداز فیشن میں تبدیل ہو جاتا تھا۔جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد جیکی نے فرانسیسی ارب پتی ارسٹوٹل اوناسس سے شادی کی لیکن اپنے نام سے کینیڈی کو الگ نہ ہونے دیا۔مرتے دم تک وہ پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہیں اور ان کا ہر انداز قابل ستائش رہا۔
تازہ ترین