• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ماہ زوہیب حسن، شاز خان اور اسد احمد کے میوزک البم مارکیٹ میں آئینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رمضان کا مہینہ اپنے اختتام پر ہے اور ایسے موقع پر ای ایم آئی پاکستان تین تجربہ کار اور مایہ ناز پاکستانی فنکاروں کے گانے، ویڈیوز اور البم ریلز کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔جولائی کا مہینہ سب سے پہلے ’’ میں اڑان ہوں‘‘ کے نام سے شاز خان کے گانے کی ویڈیوز دیکھے گا۔ اس کے بعد پاکستانی موسیقی کے دلدادہ اور آلات کے پرستاروں کو اسد احمد کی پہلی سولو البم( ری برتھ )دربارہ جنم کے ساتھ محظوظ کیا جائے گا جس کے ساتھ ساتھ ا(ینیمل)جامور نامی پہلی ویڈیو کی ریلیز کی جائے گی۔ جولائی کے اختتام تک ای ایم آئی پاکستان زوہیب حسن کی البم( سگنیچر) اورسلسلے کے نام سے ویڈیو کی نمائش بھی کرے گا۔ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان چوہدری نے کہا کہ ہم ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ریلیزوں کے حوالے سے بہت پُرجوش ہیں نہ صرف اس لئے کہ یہ ہماری نئی ریلیز کا پہلا دورانیہ ہے بلکہ اس لئے بھی کہ تمام ویڈیوز ہم نے خود بنائی ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے ہم موسیقی کی برادری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنے کے لئے پُر امید ہیں۔ہم نہ صرف ان کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو نشونما دینے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم ان کی حوصلہ افزائی، حفاظت اور ترقی کی بھی امید رکھتے ہیں لیکن ان سب سے پہلے ای ایم آئی پاکستان چاہتا ہے کہ فنکاروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ ترقی کر سکیں۔اس نئی ہدایت کاری کے تحت ای ایم آئی پاکستان موسیقاروں اور ویڈیو کے ہدایت کاروں دونوں کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ لیبل ایسے نئے با صلاحیت لوگوں کی تلاش میں ہے جنہیں وہ ان کے تصورات کے اظہار کا موقع فراہم کر سکے۔
تازہ ترین