• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
منسک( مانیٹرنگ ڈیسک) بیلاروس میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے فیشن ویک کے دوران رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیشن شو میں موسم خزاں اور سرماکی مناسبت سے نت نئے ملبوسات پیش کیے گئے۔فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔
تازہ ترین