• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں مٹی سے بنے مجسموں کے میلے کا آغاز

برسلز( مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجئیم کے شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی کے مجسموں کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔کئی سال سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے32ماہرین یہاں پہنچے ہیں۔ کینڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ ساز پانچ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے150شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کیلئے پیش کررہے ہیں۔ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازپیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹوں کرداروں سے لیکر کامک کریکٹرزاور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ10ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش ستمبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین