• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت کی فلم کالا کے سیٹ پر کریو ممبر ہلاک

ممبئی( جنگ ڈیسک) بولی وڈ اسٹار رجنی کانت کی فلم کالا کے سیٹ پر ایک کریو ممبر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا،ورکر مائیکل اس وقت چنائے میں پونا مالے میں ای وی پی اسٹوڈیوزمیں 5 کروڑ مالیت سے تیار کردہ سیٹ پر موجود تھا، دکن کرونیکل کے مطابق مائیکل نے بجلی کی تار پر پاؤں رکھ دیا تھا جس سے اسے کرنٹ لگا ساتھی ورکرز اسے فوری اسپتال لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کیس کی تفتیش کررہے ہیں۔فلم کالا کاری کالان میں رجنی کانت، ہما قریشی، نانا پاٹیکر اور دیگر اداکار کام کررہے ہیں، فلم تامل زبان میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈائریکٹر پا رنجیت کی فلم کابل کے بعد رجنی کانت کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے۔فلم کو اداکار اور رجنی کانت کے داماد دنیش ونڈر فلمز کے تحت پرڈیوس کررہے ہیں۔فلم کا ٹریلر رجنی کانت کی سالگرہ کے موقع پر 12 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کی امید ہے جبکہ اس کا میوزک اگست میں لانچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین