• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ وو کونگ‘کی پہلی بارجھلکیاں منظر عام پر آگئی

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ میں نامور تاریخی بدھ راہب کی بہادری سے بھرپور حیرت انگیز مہمات پر بننے والی تھری ڈی فلم ’دی منکی کنگ‘ کاپریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے ، اسی سلسلے میں نئی فلم ’ وو کونگ‘ کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈیرک ووک کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپوریہ فلم سولہویں صدی کے معروف چینی مصنف’وو شنگ‘ کے ناولʼجرنی ٹو دی ویسٹ ʼ سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی بندر سے مشابہت رکھنے والے ایک ایسے بدھ مت راہب کے گِرد گھومتی ہے جو چینی شہنشاہ سے بغاوت کرتا ہے تاہم اپنی ابتدائی زندگی میں اسے کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کس طرح وہ اس راستے پر چل کر منکی کنگ بنتا ہے ۔ہویانگ جیانگ کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ایڈی پینگ، شان یو، نی نی ،اوہاؤ یو اور زیانگ شویانگ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔ ایڈونچر اور مار دھاڑ کے مناظرکی عکاسی کرتی یہ فلم رواں سال 13جولائی کومختلف زبانوں میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین