• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنیوالے ایموجیزاب فلموں میں بھی انٹری کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ ایڈونچر فلم’دی ایموجی مووی‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اینتھونی لیونڈس کی اس فلم میں ایموجیز کی ایک نئی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے جس میں جینی نامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئیگا جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس انوکھی صلاحیت سے پریشان جینی اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایک انوکھے سفر پرنکلتا ہے تا کہ وہ ہر وقت صرف ایک ہی تاثردے کر نارمل ہو سکے۔مشیل ریمو کی پروڈیو س کردہ اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارٹی جے ملر، جیمز کورڈن اور الیئاناگلیزرکی آوازوں میں ر یکارڈ کئے گئے ہیں۔سونی پکچرز کی تیار کردہ یہ کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم رواں سال 4اگست کو کولمبیا پکچرز کے تحت سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔
تازہ ترین