• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کا 159فٹ اور6انچ لمبا لوبسٹر رول تیار کر نیکا عالمی ریکارڈ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب امریکی عوام کا دل مزیدار لوبسٹر رول کھانے کا کچھ یوں للچایا کہ دنیا کا سب سے لمبا لوبسٹر رول بنا ڈالا اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر پورٹسموت میں بچوں ،بڑوں ، بزرگوں اور درجنوں چیفس سمیت سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور دوسو پاؤنڈ جھینگا مچھلی)لوبسٹر(،چار گیلن میونیز، دس پاؤنڈ سیلیری،لیمن جوس ، بن کا استعمال کر کے 159فٹ اور6انچ لمبا لوبسٹر رول تیار کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ120 فٹ لمبے لوبسٹر رول کا تھاجسے کینیڈاکےعوام نے قائم کیا تھا۔
تازہ ترین