• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم کی باتیں کبھی باہر نہیں لائونگا،کوہلی

پورٹ آف اسپین ( جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کبھی بھی ڈریسنگ روم کی باتیں منظر عام پر نہیں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انیل کمبلے کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو برقرار رہے گا میں ان کے استعفی دینے کے فیصلے کا بھی احترام کرتا ہوں ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ انیل بھائی نے جو باتیں کیں وہ ان کے خیالات ہیں، البتہ کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد خود سے کیا تھا۔

تازہ ترین