• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوی اسپنر جیتن پٹیل بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ویلنگٹن( نیوز ایجنسیز ) وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے آف اسپنر جیتن پٹیل نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 37 سالہ پٹیل نے 24 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بلیک کیپس کی نمائندگی کی ۔ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اب میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کی جائے، امید ہے کہ میرا فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہو گا، کیریئر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور بورڈ حکام کے تعاون پر ان کا شکر گذارہوں۔

تازہ ترین