• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف نامناسب ریمارکس پر ایف آئی ایچ کے بھارتی صدر کی معذرت

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر بھارت کے ڈاکٹر نریندر بٹرا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 18 جون کو لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بازوپر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلے پر معذرت کی ہے، اس میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں سے یک جہتی کے لئے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں حصہ لیا تھا جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے احتجاج کیا تھا۔ یہایف آئی ایچ اور انگلینڈ میں اس ایونٹ کے منتظمین کے لئے بھی حیران کن تھا، اس حوالے سے صورت حال اس وقت مزید حیرت انگیز ہوگئی جب ایف آئی ایچ کے صدر بٹرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کشمیر میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے۔ پاکستان کے اعتراض پر بٹرا نے جمعے کو پی ایچ ایف کے نام اپنے خط میں معذرت کرتے ہوئے کہا ان کے سوشل میڈیا کے صفحات کو بعض لوگوں نے نامناسب الفاظکے لئے استعمال کیا جس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔مجھے احساس ہے کہ اس سے بہت سے لوگوں کو جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،یہ میرے لئے ایک سبق ہے میں پی ایچ ایف کو یقین دلاتا ہوں کی مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا اس پورے عمل کو ایف آئی ایچ کی حمایت حاصل نہیں تھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویہ سے ایف آئی ایچ بھی مشکل پوزیشن میں آگئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے صدر کی حیثیت سے بٹرا کو جو کردار ادا کرنا چاہئے تھا شاید وہ اسے بھول گئے ہیں، سیاست کو کھیل سے دور رکھا جانا چاہئے۔

تازہ ترین