• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( پ ر) شکیلہ خاتون رمضان کر کٹ فیسٹول کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں فریال جمخانہ نے ملیر ینگ سی سی کو23رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔فریال جمخانہ نے193رنز بنائے۔ناصر خان 70، حارث علی خان55اور عدیل خان نے 40رنز بنائے۔شاہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ملیر ینگ سی سی 170رنز بناسکی۔محمد صہیب نے 50 اور طارق خان نے40رنز بنائے۔اسپنر ریاض خان نے پانچ،شرجیل خان اور ناصر خان نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ناصر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

تازہ ترین