• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن آتشزدگی کے متاثرین کی مدد کیلئےچیلسی اورآرسنل متحد

لندن ( جنگ نیوز ) فٹبال کے میدانوں میں ایک دوسرے کے روایتی حریف آرسنل اور چیلسی لندن آتشزدگی کے متاثرین کی مددکیلئے ایک ہو گئے ۔ گزشتہ دنوں لندن کے مغربی علاقے شمالی کینسنگٹن میں واقع24 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقع رونما ہوا تھا ۔جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے ۔ فٹبال ایسوسی ایشن حکا م نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں 1.25ملین پائونڈ جمع ہونے کی امید ہے ۔ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئر مین گریگ کلارک کا کہنا تھا کہ لندن کے دو بڑے اہم کلبز آرسنل اور چیلسی جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر واقع اسٹیڈیم میں جمع ہونگے ۔ جس کا مقصد میچ کھیل کر اس سے ہونے والی آمدنی لندن آتشزدگی کے متاثرین کی مدد کیلئے دینگے ۔

تازہ ترین