• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد کرکٹ،ڈالر ایسٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 5 ویں نیا نا ظم آباد رمضان فیسٹول کرکٹ ٹرافی کے فائنل میں فائنل دفاعی چیمپئن  سوئی نا درن گیس پائپ لائن اور ڈالر ایسٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سیمی فائنل میں ڈالر ایسٹ نے سوئی سدرن گیس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمدبخش خان مہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد نے بھی میچ دیکھا۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم 132 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل خان نے 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر نمایاں اسکور رہے جبکہ طارق ہا رون نے 18 رنز بنائے۔ اسپنر توحید خان نے 15 اورمحمد سمیع نے 31 رنز کے عوض3-3 جبکہ سمیع اللہ نے 2 وکٹیں 24 رنز کے بدلے حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں ڈالر ایسٹ نےمطلو بہ 133 رنز 4 وکٹیں پر حاصل کر لیا۔ شاہد یوسف نے65 رنز 54 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ اویس احمد رحمانی نے 44 گیندوں پر 56 رنز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے، عامر یا مین نے 15 اور اوسامہ میر نے25 رنز کے بدلے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فاتح ٹیم کے شاہد یوسف کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیرا علیٰ سندھ نے اپنے مختصرخطا ب میں کہا کہ نیا ناظم آبا د کرکٹ گرائونڈ کراچی میں خوبصورت ترین اضا فہ ہے ۔ مسلسل پانچویں بارشاندار ایونٹ کے انعقا د پر منتظمین کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ وزیرا علیٰ سندھ نے مزید کیا کہ ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پرائیو ٹ سیکٹر کرکٹ گرائو نڈ بنا رہے ہیں اب ہم گورنمنٹ لیول پر کرکٹ گرائونڈ بنا نے کے لیے کو شش کریں گے۔ میں نیا ناظم آبا د گرائونڈ میں موجو د سہولیا ت دیکھ کر حیرانی اور خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

تازہ ترین