• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب میں سینیٹرسعید غنی کی حمایت کی جائے گی، پیپلز لیبر بیورو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے کنوینیر حبیب الدین جنیدی کی صدارت میں ہوا ، جس میں تنظیمی امور پر غور کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میںمحنت کشوں کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ PS-114 کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کے امیدوار سینیٹرسعید غنی کی بھر پور حمایت کی جائے گی۔اس ضمن میں جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں مزدور رہنمائوں حبیب الدین جنیدی،شمشاد قریشی، رحمت اللہ سرکی، زبیر خان، محمد اسلم سمّوں، لیاقت مگسی، لال بخش کلہوڑو، مولاداد لغاری، جاوید منگی، اعجاز بلوچ اور سیّد فیاض شاہ نے PS-114کے عوام سے اپیل کی کہ 9جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں وہ شہر قائد کے نوجوان سیاسی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار سعید غنی کو ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

تازہ ترین