• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےجوراریوں سمیت 40ملزمان کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اورقمار بازی کا سامان اوررقم برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان اسماعیل سندھی ، شکیل عرف کے پی ٹی اور سلیم سندھی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی،سٹی کورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عدنان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے سیکٹر 6 ایف میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری تعداد میں تیار گٹگا برآمد کرلیا، پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ابرار شاہ اور طلحہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر رحمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد خان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، چاکیواڑھ پویس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش اعجاز اور شہزاد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی، ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سعید اور کاشف کو گرفتار کرلیا، گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان راشد عرف ارشد اور سلمان عرف سنی کو گرفتار کرلیا، ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام قادر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ او ر منشیات برآمد کرلی، بہادر آباد پولیس نے شیر پاؤ بستی میں کارروائی کرتے ہوئے 15 جواریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا، جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9جواری عادل شاہ ، عبدالغفار ، محمد حنیف ، اورنگزیب ، صابر شاہ ، نوشاد خان، آفتاب خان اور قدیم خان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

تازہ ترین