• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ملیر کے ملازمین کوعید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنادی،جان محمد بلوچ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہےکہ حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ ملیر کے ملازمین کوعید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا ہے، ملازمین ادارے کا اثاثہ اور اپنے ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ملازمین کی ضروریات ماہانہ تنخواہوں سے ہی مشروط ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ملازمین کے حقوق کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھاتی ہے اور ان کے مسائل حل کرتی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ملازمین کے حقوق ترجیحات میں شال ہیں۔

تازہ ترین