• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

m.islam@janggroup.com.pk

کراچی(محمداسلام)پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین رئیس احمد خان نے کہا ہے کہ میئر نوکریوں کی رشوت دے کر سیاسی جماعتوں کو خریدنا چاہتے ہیں۔ آہ برادران اسلام ! یہ نوکری بھی بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ 16برس تعلیم حاصل کرکے بھی ملازمت نہیں ملتی۔ ڈاکٹراور انجینئر بھی بیروزگار ہیں حکمرانوں نے سرکاری ملازمتوں پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہیں اچھی ملازمتیں بھی کچھ خاندانوں تک محدود کر دی گئی ہیں سرکاری ملازمت میرٹ پر ملتی ہیں اب یہ صرف خواب و خیال کی بات ہے۔ حکمرانوں اورحکمران جماعتوں پر ملازمتیں فروخت کرنے کا الزام میں کیا جاتا رہا۔ پانچ لاکھ کی ملازمت خرید واور50لاکھ بنائو کا فارمولا کام کررہا ہے۔ ملازمت کے حصول کیلئے قطاریں صرف گڈو پپو سے لگوائی جاتی ہیں اصل امیدوار جسے منتخب ہونا ہوتا ہے وہ کسی جدید شاپنگ مال میں گرلز فرینڈز کے ساتھ گھوم رہا ہوتا ہے اب ملازمت کے لئے آپ لاکھ درخواستیں دیں بلکہ آپ اتنی درخواستیں دیں کہ آپ کا نام گینز بک ورلڈ آف ریکارڈ شامل ہو جائے لیکن ملازمت آپ کو پھربھی نہیں ملے گی۔ اب آپ یوں سمجھ لیں اگر آپ کے پاس پیسے ہیں تو ٹھیک ورنہ ملازمت کے حصول کیلئے کمیٹی ڈالنی پڑے گی۔ بھائی میاں! الزام کس کس پر لگائیں ’’سسٹم ‘‘ ہی ایسا چل رہا ہے اب یہ دیکھئے ناکہ میں نے دوست احباب رشتے داروں کو بتایا کہ میرے پاس دس سرکاری ملازمتیں ہیں ہر ملازمت کیلئے میں 2لاکھ روپے وصول کررہا ہوں۔آپ یقین جانیے! ملازمت خریدنے والوں کا کھڑکی توڑ رش چل رہا تھا۔ میں چراتا تھا کہ آخر اس معاشرے کچھ لوگ تو ایسے سامنے آئے کہ جو میرٹ سے ہٹ کر ملنے والی ملازمت پر لات مار دیئے۔ لیکن انکار کرنے کی طاقت بڑی مشکل سے پیدا ہوتی ہے۔ غالب نے کہاکہ لے آئیں بازار سے دل و جانوں اور لیکن غالب کو یہ نہیں معلوم تھا کہ آنے والے اورمیں ملازمتیں بھی بازار میں فروخت ہوں گی بس جناب! ہے کوئی نوکری خریدنے والا تو ذرا آواز دے۔ جی ہاں ! کام پکا۔ آج کل بازاروں میں عید شاپنگ عروج پر ہے ملازمتیں فروخت کرنے والوں سے میری درخواست ہے کہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو عید بازاروں میں بھی ملازمت فروخت کرنے کے اسٹار لگا سکتے ہیں اور جہاں اسٹال لگائے جائیں وہاں نمایاں طور پر بینرز آویزاں کر دیئے جائیں ملازمت برائے فروخت۔ حکیم شرارتی نے کہا ہے کہ ملازمت خریدنے کیلئے خرچ کی جانے والی رقم کا افسوس نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ رقم آپ کو سود سمیت واپس مل سکتی ہے۔

تازہ ترین