• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد سے معتکفین کے موبائل فونز چوری کے الزام میں ملزم عدالتی تحویل پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال مسجد سے معتکفین کے موبائل فونز چوری کے الزام میں عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سٹی کورٹ میں گلشن اقبال مسجد سے معتکفین کے موبائل فونز چوری کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران گلشن اقبال پولیس نے ملزم زبیر کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملزم نے گزشتہ روز مسجد سے موبائل فون چوری کیاتھا۔ ملزم زبیر نے مسجد میں چوری کے بعد موبائل فون گھر میں رکھ دیا تھا۔

تازہ ترین