• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد دو نمبر پیلی کوٹھی مکان نمبر E-48سے گلے میں پھندا لگی 28سالہ خاتون کی لاش ملی ، جس کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت سدرہ زوجہ وسیم کے نام سے ہوئی۔ماڑی پورتھانےکی حدود میں واقع درویش کانٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نےموٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نیتجے میں 18سالہ ارحم نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ زخمی کی 20سالہ شہریار کے نام سے ہو ئی پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی اور زخمی آپس میں دوست اور کیماڑی کے رہائشی تھے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

تازہ ترین