• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریہ آزادی کے تحفظ کیلئے یوم آزادی ستائیس رمضان کو منایا جائے،مولوی اقبال حیدر

کراچی(پ ر)پاکستان کا یوم آزادی 27رمضان المبار ک کو مناکر تجدید عہد وفا کا سلسلہ قائم رکھا ہے،عوام بھی انگریزی مہینے کی بجائے اپنا یوم آزادی اسلامی کیلنڈر کے مطابق مناکر قابل فخر روایت کو اپنائیں،ان خیالات کا اظہار چیئر مین عوامی حمایت تحریک پاکستان مو لوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ نےمزار قائد پر آزاد پاکستان ریلی کے شر کاء سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بالخصوص نو جوانوں کو وطن عزیز کے قیام کیلئے دی جانیوالی قر بانیوں اور بے مثال جذبوں سے آگاہ کیا جائے جن کی بدولت آج وہ ایک آزاد قوم کی شکل میں فخر سے زندگی گزار نے کے قابل ہیں۔مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ نظریہ آزادی کے تحفظ اور فروغ کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ اپنی اقدار کے ساتھ جڑے رہنا بھی ناگزیر ہے،انہوں نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے افراد یوم آزادی ستائیس رمضان المبارک کو منائیں،اس موقع پر صفدر مرزادوستدار علی ایڈوکیٹ،مقصود احمد، یاسین بھٹی،عمران علی،اسلم کو رائی نے بھی خطاب کیا۔ملکی ا استحکام کیلئے خصوصی دعا کے بعد عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین