• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ استعمار کی سازشوں کیخلاف متحدہوجائے،متحدہ علماء محاذ

کراچی(پ ر)متحدہ علماء محاذپاکستان کے مرکزی صدرعلامہ مرزا یوسف حسین کی قیادت میں یوم القدس پر احتجاجی مظاہرہ سے مختلف مکاتب فکر کے علماء ومشائخ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامحمد اسلم غوری،ہئیت آئمہ مساجد کے سربراہ علامہ آغا حسن صلاح الدین،جے یو پی کے علامہ عقیل انجم، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری ،علامہ شہنشاہ حسین نقوی،مولانا قاری اللہ داد،جمعیت اہلحدیث کے علامہ اختر محمدی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،نظام مصطفی پارٹی کے علامہ شاہدین اشرفی،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ تسلط و جارحیت قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دی جائے۔

تازہ ترین