• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ،علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے سیمینارز ،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں کراچی میں مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک نکالیگئی شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم سمیت فلسطینی پرچم اور آزادی القدس کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور سمیت القدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے نعرےدرج تھے اس موقع پرعلامہ ناظر عباس تقوی ،علامہ جعفر سبحانی،علامہ شہنشاہ حسین نقوی ،محمدیعقوب شہباز ،،جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، جمعیت علماء پاکستان کے قاضی نورانی،پی ٹی آئی کے علی زیدی، مہاجر قومی مو ومنٹ کے وائس چیر مین شمشاد غوری سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماں موجود تھے مرکزی القدس ریلی سے خطاب میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہناتھا حکومت کو چائیے کہ وہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین