• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں لائبریریوں کی تعداد بہت کم ہے اور جو لائبریریاں موجود ہیں وہ عدم توجہی کا شکار ہیں۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں یا لائبریر یوں کا رخ کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں طالبعلموں میں مطالعہ کا شوق اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر طالبعلموں میں پرائمری اسکولوں سے ہی مطالعہ کا شوق پیدا کیا جائے تو وہ تا عمر کتابوں سے محبت رکھیں گے اس طرح ان کے علم میں زندگی کے ہر لمحے میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اساتذہ طالبعلموں کی شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے کہ وہ بچوں میں مطالعہ کا شوق کس طرح پیدا کر سکتے ہیں۔ نوعمری میں جب یہ شوق پیدا ہو جائے گا تو وہ اتنا ہی پختہ ہو گا۔ حکومت کو چاہئے کہ مختلف عوامی مقامات پر لائبریریاں بنائی جائیں اور بچوں کو مفت لائبریری کارڈ دیے جائیں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ طالبعلم باآسانی لائبریوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
(اقرا ظفر)
(iqrazafar@gmail.com)

 

.

تازہ ترین