• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار، کوئٹہ، کراچی، دہشت گردی، 62شہید، 11 پولیس اہلکار شامل

Todays Print

اپاراچنار‘چارسدہ(ایجنسیاں)قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹرپارا چنارمیں ریڈزون کے قریب  طوری بازار میںیکے بعد دیگرے 2بم دھماکوں میں 45افرادجاں بحق اور150 زخمی ہوگئے ‘ ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے‘ادھر محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے چارسدہ میںکارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیا ‘ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنارکے طوری بازار تین منٹ کے وقفے سےیکے بعددیگرے دودھماکے ہوئے ‘ لوگ عید اور افطار کی خریداری میں مصروف تھے کہ پہلا دھماکا ہوا، جس کے بعد لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا تھا کہ دوسرا دھماکا ہوگیا‘ پولیٹکل حکام نے بم دھماکوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے‘دھماکے کے فوری بعد طوری بازار قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہا تھا ‘ہر طرف زخمیوں کی چیخ و پکار دلوں کو دہلا رہی تھی‘مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت طوری بازار سے زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لئے بھاگ دوڑ کرتے نظر آئے جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج ،فرنٹیئر کور ،پولیس اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا ،ایک مقامی عہدیدار نصر اللہ خان کے مطابق لوگ عید اور افطار کی خریداری میں مصروف تھے کہ پہلا دھماکا ہوا‘جب لوگ زخمیوں کی مدد کیلئے پہنچے تو دوسرا دھماکاہوا‘پہلے دھماکے کی آواز 10سے 15کلو میٹر دور تک سنائی دی جبکہ دوسرے کی آواز تھوڑی کم تھی۔ادھرپاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کیلئے پارا چنار پہنچا دیئے گئے ہیں ‘ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کی جگہ کوگھیرے میں لے لیا اور امدادی آپریشن شروع کردیا ۔

طوری بازار میں بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے‘پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

پارا چنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کا کہنا ہے کہ پہلے کم شدت کا دھماکا ہوا، لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے جمع ہوئے تودوسرا دھماکا ہوگیا‘ جہاں دھماکا وہ بہت رش والا علاقہ ہے۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ دہشت گرد کارروائی خودکش حملہ ہوسکتا ہے‘اسپتال ذرائع نے 25افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 20لاشیں ہیڈکوارٹر اسپتال پارا چنار میں لائی گئی ہیں۔

صدر ‘وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ‘گورنر بلوچستان‘ شہباز شریف، عمران خان، بلاول بھٹو ‘آصف علی زرداری، سراج الحق، فضل الرحمن سمیت سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے پاراچناراورکوئٹہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تازہ ترین