• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے، چین

Todays Print

بیجنگ(مانیٹر نگ سیل)چین نے بین الاقوامی برادری سے کہاہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کااعتراف اورحمایت کی جائے کیونکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے۔علاقائی سلامتی واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاکستان اورافغانستان کو ملکر کام کرناچاہیے.

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زن ژانگ نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اہم کردار ادا کیاہے جبکہ علاقائی سلامتی واستحکام میں بہتری اور اسے یقینی بنانے کیلئے پاکستان اورافغانستان کو ملکر کام کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ طویل مدت ترقی کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کانیا لائحہ عمل ہے۔

تازہ ترین