• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس ، جے آئی ٹی سے تحقیقات کیخلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ پٹیشن دائر

Todays Print

 اسلام آباد (صباح نیوز)پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کر دی گئی ۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراضات دور کیے جانے کے بعد آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کی گئی ہے ۔

بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے ، ملکی عدلیہ کسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام سے روکنے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق تمام زیر سماعت مقدمات کو انکوائری کے لئے ایف بی آر کو بھجوایا جائے۔

تازہ ترین