• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرم شریف کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دہشت گرد نے خودکودھماکے سے اڑالیا

Todays Print

جدہ(شاہد نعیم/جنگ نیوز) مکہ مکرمہ میںحرم شریف کے قریب سکیورٹی فورسز دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا ، فورسز نے العسیلہ کے علاقے میں کئی دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا، اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شبہ تھا کہ یہ مطلوب دہشت گرد مذکورہ علاقے میں ایک عمارت کے اندر موجود ہیں.

"العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک عمارت کا گھیرائو کرلیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جب کہ بقیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے کسی اہل کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کارروائی کے اختتام پر عمارت کا محاصرہ ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین