• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کےقومی وصوبائی اسمبلی کے 9ارکان ن لیگ میں شامل ہونگے

 اسلام آباد(صالح ظافر)تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 4اورخیبرپختونخوااسمبلی کے 5ارکان اپنی پارٹی تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن)میں  شامل ہوجائیں گے۔اس ضمن میں بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔انتہائی مصدقہ سیاسی ذرائع نے دی نیوزکو بتایاہے کہ ن لیگ جوائن کرنے والوں  میں تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔یہ بات بھی دلچسپی کاباعث ہے کہ پی ٹی آئی کے 31ارکان قومی اسمبلی میں سے 13نے 2014ءکے دھرنے سے دوری اختیارکرلی تھی۔اس 13رکنی گروپ کے بیشترقائدین نے اگرچہ تنقید کا سلسلہ آنے والے مہینوں میں جاری رکھا مگرحکمراں جماعت سے بھی ان کے رابطے برقرارہے۔ ذرائع نے انکشاف کیاکہ آئندہ الیکشن کیلئے سیاسی توڑجوڑجاری ہے اس لئے اب ان افراد نے اپنی سیاسی منزل کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ذہن بنالیاہے۔ان افرادکو اب پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد نہیں رہااوروہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تحریک انصاف میں ان کا سیاسی مستقبل محفوظ نہیں۔پہلے مرحلے میں سوات کے سابق حکمراں خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی مسرت زیب احمد ن لیگ کا حصہ بنیں گی۔

تازہ ترین