• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 اسلام آباد(صالح ظافر)وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی اورحجازمقدس میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے۔انتہائی مصدقہ ذرائع نے دی نیوزکو بتایاہے کہ وزیراعظم آج شامل لندن پہنچ جائیں گے جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کے افرادسے ملاقاتیں کریں گے اورانہیں عید کی مبارکباد دیں گے۔نوازشریف ،مریم نوازاوران کے اہلخانہ عیدالفطرلندن میں منائیں گے۔وزیراعظم برطانوی دارالحکومت میں 6روزہ قیام کے دوران اپناطبی معائنہ بھی کرائیں گے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی اس دوران لندن میں ہوں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

تازہ ترین