• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجید اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،اراکین اسمبلی ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے اراکین سندھ اسمبلی نے کوئٹہ میں ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹریفک پولیس اہلکار کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہا رکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کیا کہ مظلوم ٹریفک پولیس اہلکار کے لواحقین کو فی الفور معاوضہ  ادا اور واقعہ میں ملوث ایم پی اے مجید اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اورقرار واقعی سزا دی جائے۔ ایم پی اے مجید اچکزئی کی بجائے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے اور اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کی  مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی نے جس طرح سے ٹریفک اہلکار کو کچلا ہے وہ انتہائی سفاکانہ عمل ہے اور اس پر ایم پی اے مجید اچکزئی کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے ایم پی اے کی گاڑی سے کچل کر ہلاک ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم ٹریفک پولیس کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطافرمائے۔

تازہ ترین