• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، بیوی پر بد چلنی کا الزام ،طلاق دینے کیخلاف درخواست منظور

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے بیوی پر بد چلنی کا الزام لگا کر طلاق دینے کے خلاف درخواست منظور کرلی اور اس سلسلہ میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔عدالت سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور میں مسیحی میرج ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو ختم کردیا ۔35صفحات پرمشتمل تحریری  فیصلہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ   منصور علی شاہ نے قراردیا کہ 1869کے مسیحی میرج ایکٹ کی شق 7کو ختم کرنے کے باعث یہ قانونی سقم پیدا ہوا، مسیحی میرج ایکٹ کی شق 7ختم کرنے سے آئین کے ا رٹیکل270 کے تحت مسیحیوں  کے حقوق شدید متاثر ہوئےہیں ۔ درخواست گزار امین مسیح کی جانب سے  مئو قف اختیار کیا گیا  تھا کہ مسیحی میرج ایکٹ کی شق بنیادی حقوق اور اخلاقیات کے عالمی قوانین سے متصادم ہیں،1981 کا وفاقی نظر ثانی ڈکلریشن آرڈیننس اور مسیحی میرج ایکٹ کی بعض شقوں کے تحت کوئی بھی عیسائی اس وقت تک اپنی بیوی کو طلاق نہیں دے سکتا جب تک اس پر بد چلنی کا الزام لگا کر اسے ثابت نہ کر دے،مسیحی میرج ایکٹ میں قانونی سقم کی وجہ سے پاکباز خاتون کو بھی طلاق لینے یا علیحدگی اختیار کرنے کے لئے بدکرداری کے الزامات کو قبول کرنا پڑتا ہے جسکی بنا پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مسیحی معاشرے میں انکے بچوں کو قدم قدم پر شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین