• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصارالشریعہ مزیدپولیس اہلکاروں کو نشانہ بناسکتی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق جماعت انصارالشریعہ پاکستان میں نئی نہیں ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے یہ دوبارہ فعال ہوئی ہے‘ اس سے قبل بلوچ کالونی کے قریب سابق کرنل طاہر اور دھوراجی میں تین پولیس اہلکاروں کو بھی اسی تنظیم نے نشانہ بنایاتھا‘ اس تنظیم میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ٹوٹے ہوئے لڑکے ملکر کر کام کر رہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ تنظیم پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر مزید افراد کونشانہ بنا سکتی ہے‘اس سوال پر کہ جیل سے فرار ہونے والے ملزمان بھی اس واقعہ میں شامل ہو سکتے ہیں ؟ انکا کہنا تھا اس بات کا امکان کم ہے کہ واقعہ میں جیل سے فرار ہونے والے ملزمان ملوث ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو کئی بارکہاگیاہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہنیں لیکن پولیس اہلکار ان ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

تازہ ترین