• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان مصلحت کا شکار، دہشت گرد پھر منظم ہورہے ہیں، اسفندیار

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے پارہ چنا اور کوئٹہ میں خودکش بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز کاروائی قرار دی ہے اور افسوسناک سانحات میں درجنوں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ ماہ صیام اور عید الفطر کے قبل مسلمانوں کی خون سے ہولی کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا ، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوئٹہ اور خیبر پختونخوا مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،جبکہ دہشت گردوں اور سہولت گاروں کی نرسریاں پنجاب میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحے کے بعد جو20نکاتی متفقہ دستاویز سامنے آئی اس پر تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا تاہم وہ دستاویز مصلحت پسندی کا شکار ہوئی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے اور پنجاب میں موجود کالعدم تنظیموں کی پناہ گاہوں و سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی جائے لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا جس کے باعث دہشت گرد منظم ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ و داخلہ پالیسیوں ازسر نونظر ثانی کر نا ہو گی اور ان پالیسیوں کو قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر بنانا ہوگا، انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

تازہ ترین