• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم پر پھر روک لیا

سیالکوٹ (صباح نیوز)بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ بگلیہار ڈیم پر روک لیااورہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد93ہزار چار سو بارہ کیوسک سے کم ہوکر 57 ہزار دو سو اناسی کیوسک ہو گئی، محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا مجموعی پانی 66ہزار سات سو چوبیس کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیرسے آنے والے دیگر دودریائوں دریائے جموں توی میں سات ہزار پانچ سو انتالیس کیوسک پانی اور دریائے مناورتوی میں ایک ہزار نو سو چھ کیوسک پانی بھی شامل ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں مرالہ راوی لنک میں بیس ہزار نو سو کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں بارہ ہزار آٹھ سو کیوسک پانی چھوڑ اجارہا ہے ، بھارت نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے اور رات کو نچلے درجے کا سیلاب آتھا تھا لیکن اب دوبارہ بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے ۔

تازہ ترین