• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی خاص پاسپورٹ جو صرف 5سو افراد کے پاس ہے!

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایک ایسا پاسپورٹ بھی ہے جو شاذ و نادر ہی کسی کو جاری کیا جاتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پاسپورٹ کو جاری کرنے والے حکام کا تعلق کسی ملک سے بھی نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ’’ساورن ملٹری آرڈر آف مالٹا‘‘ نامی ادارہ یہ پاسپورٹ جاری کرتا ہے۔ یہ ادارہ مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے اور اس کی دلچسپی کا خصوصی میدان انسانی ہمدردی سے متعلق معاملات ہیں۔ 100 ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات ہونے کے باوجود ساورن ملٹری آرڈر آف مالٹا کسی علاقے کا مالک نہیں ہے۔

تازہ ترین