• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین صدر پر کرپشن کے الزامات مرحلہ وار عائد کئے جائیں گے

برازیلیہ (رائٹرز) برازیل کے اعلیٰ وفاقی پراسیکیوٹر صدر مائیکل تیمر کے خلاف کرپشن کے الزامات ایک ساتھ عائد کرنے کے بجائے مرحلہ وار کئے جائیں گے، اس معاملے سے واقف ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد ان کے دفاع کو کمزور کرنا ہے۔ برازیلین قانون کے مطابق صدر کے خلاف فوجداری مقدمات کے لئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظوری لینا لازمی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ ان پر مقدمہ چلاسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر رودریگو جینوت صدر تیمر کے خلاف رشوت لینے کے الزامات آئندہ ہفتے عائد کرسکتے ہیں۔ صدر پر بھتہ خوری انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بھی الزامات ہیں۔ صدر یا ان کے اٹارنی جنرل نے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔   

تازہ ترین